پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاپتہ افراد کا معاملہ اب بین الاقوامی سطح تک پہنچ گیا ہے جو تشویشناک ہے، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ جبری گمشدگی انسانی عزت و تکریم کی توہین کے ساتھ غیر آئینی و غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین و انسانی حقوق کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے، بنی آدم جسے آزادی اس کے خالق نے دی مخلوق یہ نعمت اس سے کسی صورت سلب نہیں کرسکتی، لاپتہ افراد کا معاملہ اب ملکوں سے بین الاقوامی سطح تک پہنچ گیا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے، اس حوالے سے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں کو صرف یادداشتیں قراردادیں یا دن مختص کرنے سے بڑھ کر اقدامات اٹھانا چائیں تاکہ بنی آدم کو درپیش اس سنگین خطرے اور اس کی اس طرح سے ہوتی بے توقیری کی روک تھام کی جاسکے، اقوام متحدہ انسانی حقوق کی فراہمی کے اپنے مشن میں کامیاب نہ ہوسکا، مقبوضہ کشمیر و فلسطین اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ انسانوں کو غلام بنانے کے ہر دور میں نئے انداز سامنے آئے ہیں، آج کے جدید دور میں فرد کی غلامی کی بجائے ریاستوں کو غلام بنادیا گیا، عالم انسانیت آج سیاسی، معاشی و معاشرتی و تہذیبی غلامی میں جکڑی ہے جو سب سے قبیح شکل ہے، جبری گمشدگیاں انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیاں مگر یادداشتیں یا ایام منانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا قیام ہی انسانی حقوق کی فراہمی اور یکساں حقوق کی فراہمی تھا مگر افسوس یہ اپنے مشن میں کامیاب نہ ہوا، افریقہ سے افغانستان تک انسانیت کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا کیا وہ عالمی ضمیر جھنجوڑنے کے لئے کافی نہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا تدارک صرف زبان سے نہیں ہوگا بلکہ اقوام متحدہ کو عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button