اہم پاکستانی خبریں

مسنگ پرسنز کا ایشو اداروں کو بدنام کرنے کا ڈرامہ ہے، طاہر اشرفی

شیعہ نیوز: چئیرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہئیے، کشمیر ایک اٹل حقیقت ہے، اس کے مسئلے کے حل کے بغیر بھارت سے بات نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج اور اداروں کو بدنام کرنے کی سازش رچائی گئی، مسنگ پرسنز کے نام پر ڈرامہ رچایا گیا، اداروں کو بدنام کرنے کی سازش بے نقاب ہوگئی۔ جامعہ منظور الاسلامیہ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسیوں کیساتھ اچھا سلوک چاہتا ہے، لیکن بھارت کیساتھ اسی صورت مذاکرات ہونے چاہئیں جب تک مسئلہ کشمیر حل نہ ہو جاتا، جس طرح فلسطین کے حالات ہیں، کشمیر کے حالت بھی اس سے مختلف نہیں، فلسطین میں یہودیوں کو آباد کیا جا رہا ہے جبکہ کشمیر میں ہندوؤں کی آبادکاری کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 فروری بین الاقوامی قوتوں کیلئے پیغام ہے کہ بھارت کشمیریوں کے حقوق کو غاصب کئے ہوئے ہے۔ عام انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ووٹ ایک شرعی ذمہ داری ہے، عوام اپنا حق استعمال کرکے ملک کا نظام ان کے حوالے کریں، نئی حکومت کی ترجیح نظام عدل ہو، امید ہے سیاسی جماعتوں نے جو منشور دیئے ہیں جیتنے کے بعد ان کے مطابق کام بھی کریں گی، پاکستان کو مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے تلخیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے جو دھرنا اسلام آباد آیا اس کی حقیقت سب نے دیکھ لی، ثابت ہوگیا کہ وہ مسنگ پرسن نہیں بلکہ پاکستان کی فوج کو بدنام کرنے کی سازش تھی، ان میں بیشتر لوگ مچھ میں کئے جانیوالے حملوں میں مارے گئے، بعد میں بی ایل اے نے ان کی تصاویر جاری کیں، کیا اب بھی کہا جائے گا کہ وہ مسنگ پرسن تھے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button