دنیاہفتہ کی اہم خبریں

یہودیوں نے خود کو اسرائیل سے الگ کر لیا

شیعہ نیوز:احتجاجی مظاہرے میں شامل ارتھوڈوکس یہودیوں نے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر صیہونی حکومت کے مظالم کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔

مظاہرین نے فلسطینیوں پر صیہونیوں کے شدید مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور دنیا بھر کے یہودیوں سے اپیل کی کہ وہ صیہونی حکومت کے مظالم کے خلاف آوازیں اٹھائیں کیونکہ صیہونی حکومت، یہودیوں کی نمائندہ نہیں ہے بلکہ ان مظالم کے نتائج میں یہودی مذہب اور یہودی مکتب فکر بدنام ہو رہا ہے۔

حال ہی میں صیہونیوں نے مسجد الاقصی میں داخل ہوکر نمازیوں پر حملے کئے تھے اور مشرق بیت المقدس کے شیخ الجراح علاقے کے اصل باشندوں کو ہجرت پر مجبور کرنے کی کوشش کی تھی۔

ان واقعات کے بعد 10 مئی کو غزہ میں رہنے والے فلسطینی گروہوں اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہو گئی تھی جس میں تقریبا 254 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button