مشرق وسطی

فلسطینیوں کی ان کی سرزمین سے بے دخلی کے سخت مخالف ہیں، اردنی وزیراعظم

شیعہ نیوز: اردن کے وزیراعظم نے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ملک کے ٹھوس موقف پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق اردن کے وزیر اعظم جعفر حسان نے کہا ہے کہ ان کا ملک مصر اور دیگر عرب ممالک کے ساتھ مل کر غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے متفقہ موقف اپنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : الجولانی حکومت اپنے دہشت گردوں کے جرائم کی ویڈیوز کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متحرک

انہوں نے مزید کہا کہ اردن کا موقف فلسطینیوں کے لئے متبادل زمین اور ان کی جبری آبادکاری کے بارے میں نہایت واضح اور غیر متزلزل ہے۔

جعفر حسان نے کہا کہ اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے اپنے دورہ امریکہ اور اس ملک کے صدر سے ملاقات کے دوران فلسطینیوں کو جبری بے دخلی کئے بغیر غزہ کی تعمیر نو کے لیے عرب ممالک کے منصوبے پر انحصار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل فلسطین میں ہی ہے۔ اسرائیل کے قبضے کے باوجود یہ سرزمین فلسطینیوں کی سرزمین رہے گی۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button