پاکستانی شیعہ خبریں

واقعہ کربلا خوف خدا کا درس‘ ظالمین کے خوف کو تار تار کر دیتا ہے‘ حسین مقدسی

شیعہ نیوز: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور 72جانثاروں کی یاد میں یوم عاشور ہفتہ کوپورے ملک بشمول آزاد کشمیر‘ گلگت بلتستان میں عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔ راولپنڈی کا مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ، امام بارگاہ حفاظت علی شاہ اور امام بارگاہ کرنل مقبول حسین سے برآمد ہوا جس میں شبیہ ذوالجناح، علم عباس، تعزیہ، تابوت اور گہوارہ شہزادہ علی اصغر سمیت دیگر تبرکات شامل تھے۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کمیٹی چوک میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقام کی محبت اور غم منانا اجر رسالت ہے۔ سوئیڈن میں قرآن پاک کی توہین کی مذمت کرتے ہیں۔ واقعہ کربلا خوف خدا کا درس ہے اور ظالمین کے خوف کو تار تار کردیتا ہے۔ علامہ سید قمرحیدر زیدی نے فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی۔ ٹی این ایف جے ضلعی محرم کمیٹی کے سید ابو نسم بخاری کی قرارداد عاشورہ متفقہ منظور کر لی گئی۔ چوہدری مشتاق حسین، مولانا ملک اجلال حیدری، حسن کاظمی نے خطاب‘ وجیہ کاظمی نے سلام و نوحہ پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button