مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

بے گناہ انسانوں کے قاتل صہیونی انسانی حقوق کا جھوٹا دعوی کرتے ہیں، صدر پزشکیان

شیعہ نیوز : صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام کرنے والے صہیونی دنیا میں انسانی حقوق کا جھوٹا دعوی کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے فلسطین اور لبنان میں صہیونی حکومت کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں انسان حقوق کا دم بھرنے والے صہیونی بے گناہ انسانوں کا بے دردی سے خون بہاتے ہیں۔

انہوں نے صہیونی مظالم کے حوالے سے عالمی حکومتوں کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک انسانی حقوق کا دعوی کرتے ہیں لیکن فلسطین اور لبنان میں صہیونی حکومت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالی اور بے گناہ انسانوں کے قتل عام پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : الجزائر نے سعودی ٹی وی چینل “العربیہ” کا لائسنس منسوخ کر دیا

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت ایک فرد پر دہشت گرد ہونے کا الزام لگانے کے بعد پوری آبادی کو بمباری کے ذریعے تباہ کرتی ہے۔ اس غاصب اور دہشت گرد حکومت کے جرائم قابل شمارش نہیں ہیں۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ ایرانی قوم نے عزت اور سربلندی کے ساتھ زندگی ہے۔ ہسپتالوں اور رہائشی آبادیوں پر آسانی سے حملہ کرنے والے ہمارے سامنے غنڈہ گردی کی جرائت نہیں رکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button