مشرق وسطی

حماس رہنما کے قتل سے قیدیوں کے تبادلے کا عمل متاثر ہوا، قطری وزیراعظم

شیعہ نیوز: قطری وزیر اعظم نے صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ سے کہا ہے کہ بیروت میں حماس کے رہنما صالح العاروری کے قتل کے بعد حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات کا سلسلہ بہت زیادہ پیچیدہ ہو گیا ہے۔

المیادین نے خبر دی ہے کہ حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات میں ثالثی کرنے والے قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اپنے بیان میں قیدیوں کے تبادلے میں تعطل پیدا ہونے کی اطلاع دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طوفان الاقصی کا 94واں دن، غرب اردن پر صہیونی حملہ، غزہ میں 18 شہید

انہوں نے صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ بیروت میں حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العاروری کے قتل کے بعد حماس کے حکام کے ساتھ بات چیت مشکل ہو گئی ہے اور اس قاتلانہ کارروائی نے قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات کے عمل کو مشکل بنا دیا ہے ۔

واضح رہے کہ صہیونی فوج نے حال ہی میں اسماعیل ہنیہ کے نائب صالح العاروری کو بیروت میں ان کے چھے ساتھیوں سمیت شہید کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button