مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکی فوجیوں کا قتل معصوم لوگوں کا قتل عام بند کرنے کا پیغام ہے، حماس

شیعہ نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہنما ڈاکٹر سامی ابو زہری نے اردن میں تین امریکی فوجیوں کے قتل کے بعد کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت امریکی انتظامیہ کے لیے ایک پیغام ہے کہ جب تک غزہ میں بے گناہوں کا قتل عام نہیں رکتا پوری دنیا اسے پوری قوم کا سامنا کرنا ہوگا۔

ابو زہری نے زوردے کر کہا کہ غزہ کے خلاف امریکی صیہونی جارحیت کا تسلسل خطے کی تمام صورت حال کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکی انتظامیہ کو غزہ کے خلاف جارحیت کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں تنازعات کی توسیع کے خلاف خبردار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی مقاومت کا صہیونی سمندری تنصیبات پر ڈرون حملہ

انہوں نے نشاندہی کی کہ فلسطینی قوم فلسطینیوں کے خون کے تحفظ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ دنیا کی بدنامی ہے۔

ابو زہری نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج صرف 5 تجارتی ٹرک غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم قابض دشمن کا مقابلہ کریں گے اور اپنے لوگوں کی حفاظت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ’’ہم اپنی سرزمین اور اپنے مقدسات پر اپنا حق برقرار رکھیں گے‘‘۔

واضح رہے کہ اتوار کو اردن میں شامی سرحد کے قریب ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے تھے۔ امریکی میڈیا کے مطابق حملہ شمال مشرقی اردن میں شامی سرحد کے قریب واقع ایک فوجی اڈے میں رہائشی کوارٹرز کے قریب کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button