ایران میں صدارتی انتخابات کے لیے دونوں امیدواروں کے تازہ ترین بیانات
شیعہ نیوز: 14ویں صدارتی انتخابات کے امیدوار سعید جلیلی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں سے اب تک ہم نے بازار میں کام کرنے والے تاجروں ساتھ متعدد ملاقاتوں میں ان کے کاروبار کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے 17 اہم مسائل کی نشاندہی کی ہے۔ بازار کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمارے پاس ایک منصوبہ ہے۔
صدارتی انتخابات کے ایک اور امیدوار مسعود پزشکیان نے اعلان کیا: میں ضمانت دیتا ہوں کہ میری حکومت جبری گشت اور فلٹرنگ کے خلاف کھڑی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، اسامہ حمدان
مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ میں اس بات کی ضمانت دیتا ہوں کہ پوری حکومت جبری گشت، فلٹرنگ اور فلٹر کے کھیل کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہوگی۔
صدارتی انتخابات کے امیدوار سعید جلیلی نے بروز اتوار 30 جون کو دوپہر کے وقت تہران کے بازار میں اور امام خمینی مسجد میں نمازیوں سے خطاب میں کہا کہ بازار کا یہ دورہ اس لئے ہے تاکہ یہاں کام کرنے والوں کے مسائل سے آگاہی حاصل ہو اور ہماری آگے کی جو منصوبہ بندی ہو اس میں ان باتوں کو ملحوظ رکھا جائے ۔
جلیلی نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ہم نے مسائل سے بخوبی آگاہی حاصل کر لی ہے انہيں حل کردیا جائے گا جس سے سب کو فائدہ ہوگا ۔
واضح رہے ایران میں جمعہ کو صدارتی انتخابات کا دوسرا دور منعقد ہونے والا ہے ۔