
کالعدم دہشت گردتنظیم سپاہ صحابہ کے سرغنہ احمد لدھیانوی کی ریاستی سرپرستی میں طالبان وزیر خارجہ سے اسلام آباد میں ملاقات
شیعہ نیوز:ہزاروں بے گناہ شیعہ سنی مسلمانوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی قاتل ملک دشمن وہابی کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے سرغنہ احمد لدھیانوی کی ریاستی سرپرستی کا سلسلہ تاحال جاری۔
شہدائے تری مینگل کی قاتل کالعدم دہشت گردتنظیم سپاہ صحابہ کے سرغنہ احمد لدھیانوی کی ریاستی سرپرستی میں طالبان وزیر خارجہ سے اسلام آباد میں ملاقات۔
جمعیت علماء اسلام (فضل الرحمٰن گروپ) کےوفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود کی میزبانی میں طالبان حکومت کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کے اعزاز میں منعقدہ اجلاس میں مولوی فضل الرحمٰن اور مولانا حامد الحق کے ہمراہ قاتلوں کے سرغنہ احمد لدھیانوی کی بھی شرکت ۔ابھی شہدائے تری مینگل پاراچنار کے شہداء کے کفن بھی میلے نہیں ہوئے ریاستی سرپرستی میں قاتل جماعت کے سرغنہ کو طالبان حکومت کے وزیر خارجہ کے ساتھ اجلاس میں بٹھادیا گیا۔معلوم ہوتا ہے کہ ان 7 بے گناہ شیعہ اساتذہ اور مزدوروں کےبہیمانہ قتل میں دونوں طرف یعنیٰ پاکستان اور افغانستان کے تکفیری دہشت گردوںکا کٹھ جوڑ تھا۔
ہماری ریاست ماضی کی حماقتوں اور خیانتوں سے سبق حاصل کرنے کو تیار نہیں کبھی ان سرٹیفائڈ وہابی دہشت گردوں کو اپوزیشن کی حقیقی آزادی کی تحریک کو ثبوتاژکرنے کیلئے سرکاری چینلوں پر لائیو نشر کیا جاتا ہے کبھی انہیں شیعہ قتل عام کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اور کبھی انہیں سرکاری مہمان بنایا جاتا ہے ۔
باوثوق ذرائع کاکہنا ہے کہ سانحہ تری مینگل میں کالعدم سپاہ صحابہ ضلع کرم کا صدر عید نظر براہ راست ملوث ہے جس پر شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے پرانے کیسز بھی موجود ہیں ۔ان خیانت کاریوں پر آواز اٹھائی جائے تو غداری کے الزامات لگا کر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں، ایسے اقدامات ملک کو بچانےنہیں بلکے تباہ کرنے کے مترادف ہیں۔