پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کربلا کا اہم ہدف امت کی اصلاح اور برائیوں سے روکنا ہے: علامہ شبیر میثمی

شیعہ نیوز ( کراچی) معروف عالم دین علامہ شبیر حسن میثمی نے بارگاہ ابوطالبؑ ڈیفنس میں دین محمدی کے عنوان سے جاری اپنے عشرہ محرم الحرام کی چوتھی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہ نواسہ رسول امام عالی مقامؑ کے اہداف و مقاصد کے بارے میں گفتگو اور آگاہی بہت ضروری ہے کیونکہ سیدالشہداءؑ کے اعلی مقاصد کی اہمیت کے لئے یہی بات کافی ہے کہ انہوں نے ان مقاصد کے حصول کے لئے صرف اپنی جان ہی کا نذرانہ پیش نہیں کیا بلکہ پورے خاندان رسالت کی قربانی پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ دین محمدی کا احیاء اور اسکی بقاء اتنی اہم تھی کہ امام عالی مقامؑ نے اسے اپنی زندگی کا مقصد بنایا اور فرمایا کہ کیا تم دیکھ نہیں رہے کہ حق پر عمل نہیں ہورہا اور باطل سے کنارہ کشی نہیں کی جارہی، اسی لئے نواسہ رسولؑ نے کربلا کا سب سے اہم ہدف امت کی اصلاح اور نیکیوں کا حکم دینا اور برائیوں سے روکنا قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button