پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

نابلس پر اسرائیلی حملے میں 10 فلسطینیوں کی شہادت کھلی جارحیت ہے، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ نابلس پر اسرائیلی حملے میں 10 فلسطینیوں کی شہادت کھلی جارحیت ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے نابلس کے شہر پر دھاوا اور 10 فلسطینیوں کی شہادتوں اور درجنوں شہریوں کے زخمی ہونے پر عالمی اداوں کی خاموشی افسوس ناک ہے، اسرائیلی فورسز کا فلسطینی علاقوں میں عسکری طاقت کا بے جا استعمال اور نئی بستیوں کے قیام کیلئے اقدامات قابل مذمت ہے، اقوام متحدہ سمیت دیگر انسانی حقوق کے علمبردار مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کو ختم کرنے اور فلسطینی علاقوں میں بلاجواز عسکری طاقت کا بے استعمال کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کریں۔

علامہ ساجد نقوی نے اسلامی ممالک کو بھی اسرائیلی جارحیت کیخلاف متحد ہونے اور فلسطینیوں کی حمایت کو عملی جامہ پہنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر ظلم و درندگی بین الاقومی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں روز بروز بڑھتی جارہی ہیں، جسے روکنے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات اٹھائے جانے کی ضرورت ہے، اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ظلم و درندگی تسلسل کے ساتھ جاری ہے جسے روکنا اُمت کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے، اسرائیلی جارحیت پر اُمت میں بے چینی اور اشتعال پایا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button