پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایران میں 9 پاکستانیوں کی شہادت، کشیدگی پیدا کرنے والے عناصر کی کارروائی ہے، علامہ ریاض نجفی

شیعہ نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر حافظ سید ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے ایران میں 9 پاکستانیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حالات کو خراب کرنے کے لیے کشیدگی کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔ ہماری گزارش ہو گی کہ دونوں ممالک کسی قسم کی اشتعال انگیزی سے باز رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور دونوں ممالک کے دشمن عناصر ایران اور پاکستان کے درمیان کشیدگی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے جو دو واقعات ہوئے کوئی دانشمندانہ اقدامات نہیں تھے۔ ساواران کا واقعہ پاکستان اور ایران کے درمیان حالات کو معمول پر لانے کے حوالے سے روابط کو برداشت نہ کرنے والے عناصر کی کارروائی ہے۔ جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ حکومت ایران اور پاکستان شہداء کے لواحقین کی داد رسی اور ان کی مالی امداد بھی کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی طویل تاریخ ہے، غلط فہمیاں دشمنی میں نہیں بدلنی چاہیئں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button