صالح العاروی کی شہادت، نیتن یاہو کا صہیونی کابینہ کو خاموش رہنے کا حکم
شیعہ نیوز: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس کے اعلی رہنما کی شہادت کے بعد کابینہ کے اراکین کو واقعے کے بارے میں خاموش رہنے کا حکم دیا ہے۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ لبنان میں حماس کے اعلی رہنما صالح العاروی کی شہادت کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کے اراکین کو حکم دیا ہے کہ ہے کہ واقعے کے بارے میں میڈیا کو کچھ بتانے سے گریز کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : حماس کے اعلی رہنما العاروی کی شہادت، امریکی وزیرخارجہ کا دورہ تل ابیب ملتوی
صہیونی رسمی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ کابینہ کا کوئی رکن میڈیا کو واقعے کی تفصیلات کے بارے میں کوئی ردعمل نہیں دکھائے گا۔
انتہا پسند وزیرخزانہ اسموتریچ نے نیتن یاہو کے حکم کے بعد ایکس کے صفحے پر صرف اتنا لکھا ہے کہ اسرائیل اس طرح اپنے تمام دشمنوں کو نابود کرے گا۔
دوسری طرف اقوام متحدہ میں صہیونی حکومت کے سفیر نے موساد اور شاباک کو صالح العاروی کی شہادت پر مبارکباد پیش کی ہے۔