سعودی اتحاد کے فوجی ترجمان کے منہ میں اسرائیل کی زبان ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سینئر رکن کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کے ترجمان کے منہ میں اسرائیل کی زبان ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے کہا کہ سعودی اتحاد کے ترجمان اس طرح سے یمنیوں اور یمنی گروہوں سے ناراض ہیں کہ گویا وہ صیہونی حکومت کے فوجی ترجمان کی زبان بول رہے ہوں۔
واضح رہے کہ سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کرکے دعوی کیا کہ حزب اللہ لبنان کا ایک ماہر، صنعا حکومت کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ابو علی الحاکم کو مشورہ دے رہا ہے۔
تحریک انصار اللہ کے سینئر رکن محمد البخیتی نے ٹوئٹ کیا کہ سعودی اتحاد کے ترجمان کو ایک جعلی، فیک اور نقلی ویڈیو پیش کرنے میں شرم نہيں آئی جس میں یمنیوں کے لبنانی مزاحمت کے ساتھ مضبوط تعلقات کی بات کہی گئی ہے۔ محمد البخیتی کا کہنا تھا کہ جو بھی مزاحمتی محاذ کے ممالک پر نشانہ سادھنے والے سعودی عرب کے فوجی ترجمان کے باتیں سنتا ہے، اُسے یہ محسوس ہوتا ہے کہ گویا وہ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا بیان سن رہا ہو۔
تحریک انصار اللہ کے سینئر عہدیدار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سعودی فوج کے ترجمان کو لبنانی استقامت و مزاحمت سے ہمارے تعلقات ثابت کرنے کے لئے جعلی اور فیک ویڈیو کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم خود ہی صیہونی اتحاد سے مقابلے کے لئےانصار اللہ اور حزب اللہ دونوں کو ایک ہی محاذ سمجھتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یمن کے وزیر اطلاعات و نشریات ضیف اللہ الشامی کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے پاس حزب اللہ اور ایران کے ماہرین ہوتے اور وہ ہماری حمایت کر رہے ہوتے تو ہمیں ان پر فخر ہوتا۔دوسری جانب حزب اللہ لبنان نے جارح سعودی اتحاد کے فوجی ترجمان کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے فوجی ترجمان کے بیان کی کوئی اہمیت ہی نہیں اور اس کا جواب دینا فضول ہے۔