مشرق وسطی
دنیا بھر کا گمراہ کن میڈیا غزہ کے عوام کی عظیم مزاحمت کیخلاف ناکام ہو کر رہ گیا ہے، ابراهیم المدهون
شیعہ نیوز: بحرین کی معروف سیاسی شخصیت ابراہیم المدہون نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں ہمارے پیاروں کے خلاف جارحیت کا پیمانہ پوری تاریخ میں انجام پانے والے تمام قتل عام کے واقعات سے بڑھ گیا جبکہ جھوٹی اسرائیلی داستانیں و رپورٹیں پہلے پہل مغرب کی رائے عامہ کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوئیں اور یہاں تک کہ بعض عرب حکومتوں نے بھی ان گمراہ کن پراپیگنڈوں کا ذکر کیا اور اسے استعمال میں لایا۔
ابراہیم المدہون نے تاکید کی کہ غزہ کے عام شہریوں کے خلاف صہیونی دشمن کے گھناؤنے جرائم اور قتل عام کی حد، کہ جو تاریخ میں موجود تمام روایات سے بالاتر تھی، نے دنیا بھر کے آزاد لوگوں کو اپنی آواز بلند کرنے اور اپنی اپنی حکومتوں پر دباؤ ڈالنے پر مجبور کر دیا، بنابرایں غزہ کے لوگوں کی جانب سے ارسال کردہ رپورٹوں نے بالآخر دنیا بھر کے گمراہ کن میڈیا پر فتح حاصل کی جو کہ فلسطینی عوام کی افسانوی استقامت کے ساتھ ساتھ مزاحمتی میڈیا کے بھی مرہون منت ہے کہ جو دنیا بھر کے سامنے حالات کی ایک خالص تصویر پیش کرنے میں کامیاب رہا۔
اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے واضح کیا کہ اسی وجہ سے ہم نے دیکھا ہے کہ جنوبی افریقہ، برازیل اور بعض مغربی ممالک کا باعزت مقام، بعض عرب و اسلامی رژیموں سے بھی آگے بڑھ گیا ہے!