مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

حکومت کی سب سے اہم ذمہ داری کاروباری ماحول کو بہتر بنانا اور اس میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے

شیعہ نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کے صنعت کاروں اور اقتصادی کارکنوں سے ملاقات میں فرمایا کہ حکومت کی سب سے اہم ذمہ داری کاروباری ماحول کو بہتر بنانا اور اس میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، آج صبح رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے ملک کے صنعت کاروں اور اقتصادی کارکنوں کے ایک گروپ نے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ کل جو نمائش ہم نے دیکھی وہ بہت ہی دلچسپ اور شاندار نمائش تھی۔ میرا سمجھتا ہوں ہے کہ ہم اس نمائش کو ملک کی سائنسی اور تکنیکی پیش رفت کی ایک اعلی مثال کے طور پر متعارف کروا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بے ایمان افراد کو ملک و قوم پر مسلط نہیں ہونے دینگے، علامہ علی حسنین

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ اس حقیقت کو واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ ہمارے ملک کے پرائیویٹ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ حکومت کا سب سے اہم فریضہ کاروباری ماحول کو بہتر بنانا اور اس میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔

دوسری جانب رہبر انقلاب اسلامی نے اب سے کچھ دیر قبل، تہران میں واقع حسینیہ امام خمینی (رح) میں منعقد ہونے والی "ایرانی پیداوار” کی نمائش کا معائنہ کیا۔

اس نمائش میں 40 اسٹالز پر مشتمل ایران کی صنعتی کمپنیوں کے نمائندوں بالخصوص نالج بیسڈ اور ڈاؤن اسٹریم پروڈکشن کمپنیوں نے شرکت کی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے کان کنی اور معدنی صنعت کے شعبے میں سرگرم ایک ایسی کمپنی کے اسٹال کا بھی معائنہ کیا جس نے پہلی بار 60 ٹن کی کان کنی کی مشینیں بنائی ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے ایک اور نالج بیسڈ کمپنی کا بھی معائنہ کیا جو کہ گاڑیوں کے الیکٹرک اور ماحولیات دوست انجن کی پیداوار میں مصروف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button