پاکستانی شیعہ خبریں

غزہ میں اسرائیلی مظالم پرمسلم حکمران بےحسی کی تصویر بنے بیٹھے ہیں ،حسین مقدسی

شیعہ نیوز:سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ غزہ میں غاصب اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے مظلوم فلسطینیوں کا قتلِ عام اقوام متحدہ اور حقوقِ بشر کے نام نہاد عالمی ٹھیکیداروں کے لئے لمحہ فکریہ اور مسلم حکمرانوں کی بےحسی و بے بسی کی منہ بولتی تصویر ہے ۔فلسطین کے بارے میں امریکی مؤقف نے سلامتی کونسل کو مفلوج کر رکھا ہے۔ امت مسلمہ نے غیرت و حمیت کا عملی مظاہرہ نہ کیا تو وہ جرم ضیعفی کی سزا بھگتنے کے لئے مرگِ مفاجات کا انتظار کریں ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے علی مسجد میں ٹی این ایف جے کے مرکزی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے حضرت سیدہ زینب بنت علی کی ولادت کی مناسبت سے یوم عقیلہ بنی ہاشم 5 جمادی الاول کو منانے کا اعلان بھی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین و کشمیر سمیت دنیا بھر میں حریت و آزادی کی تمام تحریکیں کامیابی سے ہمکنار ہوں گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button