اہم پاکستانی خبریں

قوم سابق آرمی چیف کیجانب سے مجرموں کے ٹولے کو مسلط کرنے کی قیمت ادا کررہی ہے، عمران خان

شیعہ نیوز: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا کہ قوم سابق آرمی چیف کی جانب سے مجرموں کے ٹولے کو مسلط کرنے کی قیمت ادا کررہی ہے۔

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ حکومت تبدیلی کی سازش کے ذریعے سابق آرمی چیف نے مجرموں کے ٹولے کو ملک پر مسلط کیا۔ قوم اس کی بھاری قیمت ادا کررہی ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی 11 ماہ کی حکومت کے دوران روپے کی قدر میں انتہائی گراوٹ آئی اور روپے کی قدر 62 فیصد کم ہوئی جس کے نتیجے میں عوامی قرضوں میں 14.3 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی 75 سال کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے اوراس میں 31.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button