مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ میں اسرائيلی حکومت کے غیر انسانی جرائم کی ماہیت داعشی ہے، امیرعبداللہیان

شیعہ نیوز: ایران کے وزیر خارجہ نے جنیوا میں غزہ کے بارے میں اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کی ماہیت داعشی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے یورپی ہیڈکوارٹر میں ’’انسانی حقوق کا عالمی بیانیہ اور مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی صورت حال‘‘ کے زیر عنوان منعقدہ اجلاس سے خطاب میں، غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں غزہ اور غرب اردن کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : خان یونس میں 2 گھروں پر صیہونی فوج کی بمباری سے 9 افراد شہید

انھوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے اقدامات، نسلی کشی اور جنگی جرائم ہیں۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے غزہ اور غرب اردن میں غاصب صیہونی حکومت کے حملے اور جنگی جرائم فوری طور پر بند کرائے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہ بین الاقوامی اداروں، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ فوری طور پر صیہونی حکومت کے حملے بند کرائیں اور غزہ کے عوام تک امداد پہنچائيں۔

انھوں نے کہا کہ اگر اپارتھائیڈ اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ حملے فوری طور پر بند نہ ہوئے تو جنگ زیادہ وسیع ہوجائے گی ۔

اقوام متحدہ کے یورپی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ اس اجلاس میں مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ اور عالمی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان منگل کی شام جنیوا پہنچے تھے۔

انھوں نے جنیوا میں تیونس اور لبنان سمیت مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں میں فلسطین کے حالات اور غزہ پر حملے فوری طور پر بند کرانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button