اہم پاکستانی خبریں

نگران حکومت اور نون لیگ کا گٹھ جوڑ واضح ہے، نیئر بخاری

شیعہ نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت اور نون لیگ کا گٹھ جوڑ واضح ہے، نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کو غیر جانبدار رویہ اور طرز عمل ثابت کرنا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ نون لیگ کے مرکزی رہنماء اسحاق ڈار کس حیثیت سے قائد ایوان سینیٹ ہیں، قائد ایوان سینیٹ ایوان میں وزیراعظم کا نمائندہ ہوتا ہے، وفاقی وزراء احد چیمہ، فواد حسن فواد کے نواز شریف اور شہباز شریف سے گہرے روابط ہیں، گورنر پنجاب کا تعلق نون لیگ سے ہے۔

نیئر بخاری نے مزید کہا کہ سیاسی، معاشی استحکام آزادانہ صاف شفاف انتخابات سے منسلک ہے، آزادانہ انتخابات یقینی بنانا اسٹیبلشمنٹ، الیکشن کمیشن، نگراں حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ پی پی رہنماء نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہر جماعت سے مذاکرات ہوسکتے ہیں، کسی نااہل اور ریاست دشمنوں سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، پیپلز پارٹی مفاہمت پر یقین رکھتی ہے، آئین اور جمہوریت کے لیے سیاسی مخالفین سے اتحاد کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button