دنیا

امداد کے ضرورت مند افغان شہریوں کی تعداد میں 5 لاکھ کا اضافہ

شیعہ نیوز:اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امداد کے کوآرڈینیشن مرکز اوچا نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ سن دو ہزار تیئیس سے قبل امداد حاصل کرنے والے افغان شہریوں کی تعداد اٹھائیس ملین پانچ لاکھ کے قریب تھی جو اب بڑھ کر دو کروڑ نوے لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ اس ادارے نے افغانستان کی صورتحال کو ناگفتہ بہ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ چھے مہینے کے دوران ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی جن پر اب تک توجہ نہیں دی گئی تھی۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں ابتدائی امداد فراہم کرنے کے لئے دو ارب چھبیس کروڑ ڈالر کی فوری طور پر ضرورت ہے۔ افغانستان کی آوا نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ نوے کروڑ ڈالر پر مشتمل بین الاقوامی امداد سے سترہ ملین تین لاکھ افغان شہریوں کی کم سے کم ایک بار مدد کی جا چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button