صیہونی فوج میں ہلاکتوں کی تعداد 387 تک پہنچ گئی
شیعہ نیوز: آج صبح صیہونی فوج نے فلسطینی مقاومتی فورسز سے جنگ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافے کی خبر دی ہے۔ صیہونی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ شمالی غزہ میں ہونے والے آپریشن میں شریک مزید دو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں کہ جن کی شناخت ظاہر کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ ہلاک ہونے والے فوجی، اسرائیل آرمی کی پیرا ٹروپو یونٹ 890 سے تعلق رکھتے تھے جن کے نام "ڈوبر بارزانی” اور "ینون تمیر” ہیں۔ صیہونی فوج کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق، غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے زمینی آپریشن کے آغاز سے اب تک اِس کے 65 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کی فوج کا مزید کہنا ہے کہ مجموعی طور پر فلسطینی گروہوں کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک اُن کے 387 فوجی جان گنوا چکے ہیں۔ تاہم فلسطین کے استقامتی فرنٹ کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج اپنے نقصان کو چھپا رہی ہے اور حقیقت ان بیانات سے کہیں زیادہ بھیانک ہے۔ یاد رہے کہ صیہونی فوج نے گزشتہ روز بھی اعلان کیا تھا کہ مزید پانچ اسرائیلی فوج غزہ میں ہلاک ہو گئے ہیں۔