مشرق وسطی

غزہ میں شہید اور لاپتہ ہونیوالوں کی تعداد 29 ہزار 313 ہوگئی

شیعہ نیوز: فلسطینی ذرائع نے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے مسلسل حملوں کے نتیجے میں غزہ میں شہداء اور لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافے کی خبر دی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق غزہ میں حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں شہید اور لاپتہ افراد کی تعداد 29 ہزار 313 تک پہنچ گئی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق غزہ میں سرکاری اطلاعاتی دفتر نے مزید کہا کہ ان شہداء اور لاپتہ افراد میں سے 9،600 بچے ہیں۔

بعض ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ بدھ کی صبح سے اب تک اسرائیلی فضائی حملوں میں 17 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے یہ بھی اعلان کیا کہ چند روز قبل غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس میں واقع القرارہ کے مغرب میں واقع علاقے میں ملبے میں دبے ہوئے سات شہداء کی لاشیں نکالی گئیں۔ دوسری جانب ایک فلسطینی اہلکار نے اطلاع دی ہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے پر اسرائیلی حکومت کے حملوں کے بعد 4156 فلسطینی طلباء شہید ہوئے اور ان حملوں کے نتیجے میں 7818 دیگر طلباء زخمی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button