مشرق وسطی

غزہ کیخلاف انسانیت سوز اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 23 ہزار 843 ہو گئی

شیعہ نیوز: غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے آج سہ پہر  میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی شہداء کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ اشرف القدرہ کے مطابق غیرقانونی اسرائیلی رژیم نے غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بڑے پیمانے پر قتل عام کی 12 نئی انسانیت سوز کارروائیاں انجام دی ہیں کہ جن کے نتیجے میں غزہ کے مزید 135 عام شہری شہید اور 312 زخمی ہو گئے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان نے اعلان کیا کہ 7 اکتوبر سے لے کر اب تک فلسطینی شہداء کی کل تعداد 23,843 اور زخمیوں کی کل تعداد 60,317 ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button