مشرق وسطی

حج میں جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی تعداد 980 تک پہنچی

شیعہ نیوز: فرانس پریس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے اعداد و شمار کے مطابق مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے 980 حاجیوں کی اس سال سعودی عرب میں موت ہوئی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ حاجیوں کی موت کی سب سے بڑی وجہ گرمی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : شہید باپ کا جواں سال بیٹا بھی 20 سال بعد شہید ، گھرمیں کہرام مچ گیا

رپورٹ میں بتایا گيا ہے کہ سب سے زیادہ مصر کے حاجیوں کی موت ہوئی ہے اور اس سال حج کے دوران مرنے والے مصری حاجیوں کی تعداد 658 ہو گئی ہے جن میں سے 630 حاجی، بغیر اجازت کے حج کر رہے تھے۔

رپورٹ میں مزيد بتایا گيا ہے کہ مصری حاجیوں کے علاوہ انڈونیشیا کے 132، ہندوستان کے 68، اردن کے 60، ٹیونیشیا کے 35، عراقی کردستان کے 13 حاجیوں کی موت ہوئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے 14 دیگر حاجیوں کا تعلق دوسرے ملکوں سے تھا۔

سعودی حکومت کی رپورٹ کے مطابق اس سال حج میں 18 لاکھ لوگوں نے شرکت کی تھی جن میں سے 2 لاکھ حاجیوں کا تعلق سعودی عرب سے تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button