دنیا

زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، صیہونی میڈیا کی رپورٹ

شیعہ نیوز: صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی جنگ شروع ہونے سے اب تک 10 ہزار 400 اسرائیلی فوجی زخمی ہوچکے ہیں۔

فلسطین کی سما نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی میڈیا نے یہ تو بتایا ہے کہ جنگ غزہ میں 10 ہزار 400 اسرائیلی فوجی زخمی ہوچکے ہیں لیکن یہ نہیں بتایا ہے کہ کتنے اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

اس سے پہلے 9 اگست کو اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا تھا کہ جنگ غزہ میں اس کے 689 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاھو جنگ روکنے لیے اس کی ثالثی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، مصر

جنگ غزہ کو گیارہ ماہ ہورے ہیں لیکن سخت سنسر کی وجہ سے اسرائیلی فوج نے اب تک ہلاک ہونے والے فوجیوں کے صحیح اعدادوشمارجاری نہیں کئے ہیں۔ اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ جنگ غزہ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی صحیح تعداد ظاہر ہونے کے بعد مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے خلاف سخت ردعمل آسکتاہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس سے پہلے کہا تھا کہ زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی جو تعداد فوج بتاتی ہے وہ اسپتالوں کے اعلان کردہ اعدادوشمار سے بہت کم ہے۔

صیہونی حکومت کے کان ٹی وی چینل نے بھی اعلان کیا تھا صیہونی حکومت نے اسپتالوں کو حکم دیا ہے کہ فوج سے ہم آہنگی کے بغیر فوجیوں کے جانی نقصانات کے بارے میں کوئی اعدادوشمار جاری نہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button