
مشرق وسطی
غاصب صیہونیوں کے مراکز پر یمن کے میزائل حملوں کے شکرگزار ہیں، فلسطین کی استقامتی کمیٹیوں کا اعلان
شیعہ نیوز: فلسطین کی استقامتی کمیٹیوں نے مقبوضہ سرزمینوں پر یمن کے کامیاب میزائل حملوں پر مبارکباد پیش کی ہے۔
فلسطین کی استقامتی کمیٹیوں نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں درج ہے کہ یمن کے میزائل حملوں کے خوف سے صیہونی آبادکار پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہوگئے جو اس بات کی علامت ہے کہ ظالم اور مجرم نیتن یاہو نے صیہونیوں کو تباہی اور خوف کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : استقامتی گروہوں کے خلاف فلسطینی انتظامیہ کی کارروائی تمام ریڈلائنیں پار کرنے کے مترادف، عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین
فلسطین کی استقامتی کمیٹیوں کے بیان آیا ہے کہ یمنی مجاہدوں نے امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کے باوجود فلسطینی مزاحمت کی بھرپور حمایت کی اور ان کا ساتھ نہیں چھوڑا جس کے لیے قدرداں ہیں۔