دنیا

غزہ کی جنگ کو روکنے کا واحد راہ حل سیاسی ہے: یورپی یونین

شیعہ نیوز:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے غزہ کے نہتھے عوام پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اس المیے اور جنگ کو روکنے کا واحد راستہ سیاسی راہ حل ہے ۔ انھوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بند ہونا چاہئے۔

اس رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ بحیرہ احمر اور مقبوضہ فلسطین کے حالات کے بارے میں گفتگو کے لئے پیر کو سعودی عرب پہنچے۔ جوزف بورل نے سعودی عرب سے پہلے لبنان کا دورہ کیا تھا تاکہ سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے اور فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان منصفانہ اور پائیدار امن کے حصول کے حالات فراہم کرنے کے لئے لبنانی حکام سے صلاح و مشورہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button