پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مزدوروں کیساتھ جو ظلم ہوا وہ اتفاقی حادثہ نہیں، ظالم نظام ذمہ دار ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

شیعہ نیوز:معروف عالم دین و خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کورنگی میں فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر سخت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی اتفاقی حادثہ نہیں بلکہ ظالم اور بے رحم سرمایہ داری نظام کا شاخسانہ ہے، مزدور طبقہ کا کوئی پرسان حال نہیں، ان کے کوئی حقوق نہیں، کوئی ان کے لئے آواز اٹھانے والا نہیں، یہ نہ تو پہلا حادثہ ہے اور نہ ہی آخری، سانحہ بلدیہ میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے ورثاء آج تک انصاف کے لئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ علامہ حسن ظفر نے مزید کہا کہ سانحہ کورنگی کے ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں فوری سزائیں دی جائیں اور جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے خاندانوں کی مکمل کفالت کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button