پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان کی عوام اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے اصولی موقف پر قائم ہے، علامہ صادق جعفری

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان عوام اپنے فلسطینی عوام کے ساتھ اور اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے اصولی موقف پر قائم ہے، حماس کے حالیہ کامیاب حملوں آپریشن الاقصیٰ فلڈ نے غاصب اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف 13 اکتوبر جمعہ کو ملک گیر اجتماعات کراچی سمیت سندھ بھر کے چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں بعد نماز جمعہ اسرائیل کی نابودی اور مظلومین فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے، جس میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ، کراچی ڈویژن کے رہنما خطاب فرمائیں گے، اس حوالے سے مرکزی احتجاجی مظاہرہ 1:30 بجے جامع مسجد خوجہ اثناء عشری کھارادر کے باہر کیا جائے گا جبکہ دیگر احتجاجی مظاہرے جامع مسجد نور ایمان ناطم آباد، جامع مسجد دربار حسینی ملیر، جامع مسجد جوگی موڑ کے باہر کئے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button