دنیا

صدر وینزویلا کے قتل کی سازش پکڑی گئی, امریکی فوجی سمیت 6 غیرملکی گرفتار

شیعہ نیوز: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 3 امریکی، 2 ہسپانوی اور ایک چیک شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کے وزیر داخلہ ڈیوسڈاڈو کابیلو نے سرکاری ٹیلی ویژن پر بتایا کہ صدر نکولس مادورو کی حکومت کا تختہ الٹنے اور انھیں قتل کرنے کی سازش امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے تیار کی تھی۔ وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ سازش بروقت پکڑی گئی۔ امریکی بحریہ کے اہلکار سمیت 6 افراد کو اسلحہ سمیت حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے 3 کا تعلق امریکا سے، 2 کا اسپین سے اور ایک کا جمہوریہ چیک سے ہے۔ وینزویلوی صدر کے قتل کی سازش میں گرفتار امریکی بحریہ کے ایک رکن کی شناخت ولبرٹ جوزف کاسٹینا گومز کے نام سے ہوئی۔ جنھوں نے افغانستان، عراق اور کولمبیا میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

وینزویلا میں اسپین کے سفارت خانے نے اپنے 2 شہریوں کی صدر کے قتل کی سازش میں گرفتاریوں پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ ایک امریکی فوجی سمیت 2 امریکی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تاہم امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں نکولس مادورو کا تختہ الٹنے اور قتل کی کسی بھی سازش میں ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button