دنیا

آج کے اجتماع میں لاکھوں لبنانیوں کی موجودگی ملک میں مزاحمت کے نئے جنم کا واضح ثبوت ہے،شیخ ابراہیم زکزاکی

شیعہ نیوز: نائیجیریا کے شیعہ رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی نے کہا کہ آج کے اجتماع میں لاکھوں لبنانیوں کی موجودگی ملک میں مزاحمت کے نئے جنم کا واضح ثبوت ہے۔

نائیجیریا کے شیعہ رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی شہید "سید حسن نصر اللہ” اور "سید ہاشم صفی الدین” کی تدفین کی تقریب میں شرکت کے لیے بیروت میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسٹارلنک انٹرنیٹ کاٹ دینے کی دھمکی کے ساتھ یوکرین سے امریکہ کی باج گیری

انہوں نے لبنان میں نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجتماع میں لاکھوں لبنانیوں کی موجودگی ملک میں مزاحمت کے نئے جنم کا واضح ثبوت ہے۔

نائجیریا کے رہنما نے کہا کہ سید حسن نصر اللہ امت اسلامیہ کی نمائندہ شخصیت تھے اور آج ہم نے بیروت میں جو تصویریں اور مناظر دیکھے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی روح آج بھی میدان میں موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی دشمنوں کا خیال تھا کہ وہ انہیں قتل کر کے مزاحمت کو ختم کر دیں گے لیکن آج کے واقعات نے لبنانی مزاحمت کے نئے جنم کو ثابت کیا اور انشاء اللہ اس راستے کا اختتام مزاحمت کی فتح پر ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button