مشرق وسطی

خطے میں غیر علاقائی طاقتوں کی موجودگی، عدم استحکام کا باعث بنے گی، ایرانی وزارت خارجہ

شیعہ نیوز:ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ قفقاز کے خطے، آرمینیا اور آذربائیجان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کی سلامتی ایران کے لیے اہم ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران اس بات پر زور دیا کہ قفقاز کے علاقے اور تمام پڑوسی ممالک کی سلامتی ایران کے لیے اہم ہے۔

بقائی نے مزید کہا کہ ہم جنوبی قفقاز کے علاقے میں سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے کسی بھی قسم کی مدد کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو کو گرفتاری کا خوف دامن گیر، پرواز کا روٹ تبدیل کر دیا

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خطے میں بیرونی طاقتوں کی موجودگی کے حوالے سے واضح کیا کہ ایران غیر علاقائی افواج کی موجودگی کو علاقائی استحکام کے مفاد میں نہیں سمجھتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تہران یہ سمجھتا ہے کہ غیر علاقائی طاقتوں کی موجودگی خطے میں عدم استحکام کا باعث بنے گی۔

بقائی نے کہا کہ ایران قفقاز اور تمام ہمسایوں کی سلامتی کو بہت اہمیت دیتا ہے جس میں آذربائیجان اور آرمینیا شامل ہیں۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button