اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وزیر اعظم کا ایرانی صدر کو فون،کشمیر، افغانستان اورفلسطین کے مسائل پر گفتگو

شیعہ نیوز:وزیراعظم عمران خان نے نومنتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو فون کر کے ان سے کشمیر، افغانستان اورفلسطین کے مسائل پر گفتگو کی۔

وزیر اعظم نے الیکشن میں کامیابی پر صدر رئیسی کو مبارکباد دی اور مسئلہ کشمیر کی مستقل حمایت پر ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ پناہ گزینوں کی آمد پاکستان اور ایران دونوں کیلیے سنگین خطرہ پیدا کر سکتی ہے۔

انہوں نے اس مسئلہ کے سیاسی حل پرزوردیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک ایران اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔دونوں رہنماؤں نے کشمیر اور فلسطن کے دیرینہ مسائل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پرزوردیا۔ وزیراعظم عمران خان اور نومنتخب ایرانی صدر نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے ممالک کے دوروں کی دعوت بھی دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close