اہم پاکستانی خبریںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایران اور عراق سے زائرین کی بحفاظت واپسی کیلئے وزیراعظم نے کمیٹی بنا دی

شیعہ نیوز: ایران اور عراق سے زائرین کی واپسی پر وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ایک کمیٹی قائم کر دی ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری وزارت مذہبی امور کریں گے، کمیٹی میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری میری ٹائم افئیرز شامل ہیں۔ کمیٹی میں تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی شامل ہیں۔ کمیٹی زائرین کی بشمول سمندری راستے سے بحفاظت واپسی کو یقینی بنائے گی۔

وزارت مذہبی امور سیکرٹریٹ وزیراعظم کو کمیٹی کی عملدرآمد پر رپورٹ پیش کرے گا، کمیٹی زائرین کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنائے گی، ٹی او آر وزارت مذہبی امور کمیٹی کو سیکٹیریل سپورٹ فراہم کرے گی۔ کمیٹی وزیراعظم شہباز شریف کو سفارشات اور رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی ایران میں زائرین کو پیش آنیوالے حالیہ حادثات کے تناظر میں تشکیل دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی ایران اور عراق سے واپس آنے والے زائرین کے سکیورٹی خدشات سے متعلق بنائی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button