
دینی اور دنیاوی تعلیم کا فروغ قیام امن کی ضمانت ہے، علامہ رضی جعفر
شیعہ نیوز:علامہ رضی جعفر نے کہا ہے کہ دینی اور دنیاوی تعلیم کا فروغ امن و استحکام کے قیام کی ضمانت ہے ،علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ اسلامی تعلیمات سے دور ی کی وجہ سے ہم مشکلات میں گھیرے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی ناظم آباد میں تنظیم المکاتب کے تحت جشن امام مہدی اور تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، جلسے سے ڈاکٹر علی عباس، علامہ باقر زیدی، علامہ نثار قلندری، علامہ کامران حیدر عابدی ،مولانا حسین مسعودی ،شبر رضاء ،مولانا شبیہ حیدر ،آصف رضا رضوی،حیدر علی شاہ تیموری اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض اقبال حیدر ندیم نے انجام دیئے ،بعد ازاں مدرسہ معصومین ،مدرسہ ابوزر غفاری ،مدرسہ حجت خدا مدرسہ جعفریہ ،مدرسہ تعلیم القرآن ،مدرسہ امام جعفر صادق ،مدرسہ سفینہ اہلبیت ،مدرسہ حیدری، مدرسہ باب الحوائج ،مدرسہ زیدشہیداور تنظیم المکاتب کے تحت چلنے والے دیگر مدارس کے بچوں نے تقاریر کیں ، نعت رسول مقبولﷺ بھی پیش کی گئیں،بعد ازاں اول،دوم اور سوئم آنیوالے طلبہ و طالبات میں اسناد و انعامات تقسیم کی گئیں