پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جب تک آخری مسنگ پرسن کو بازیاب نہیں کرایا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔علامہ احمد اقبال رضوی

شیعہ نیوز:جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے مزار قائد مسنگ پرسن کی بازیابی کیلئے دیئے جانے والے دھرنے میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ دھرنہ ساتویں روز داخل ہوگیا ہے ہماری یہ تحریک لاپتہ شیعہ عزاداروں کے حوالے سے جنہیں کئی سالوں سے ریاستی اداروں نے لاپتہ کیا ہوا ہے ہماری یہ تحریک آئین کے آرٹیکل دس کی بحالی کیلئے ہے اس کے مطابق اگر ریاست میں موجودکسی شخص کو گرفتار کیا جائے تو 24 گھنٹوں میں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔مگر افسوس کے ساتھ کئی سالوں سے ہماری یہ آئینی تحریک چل رہی ہے۔ہماری مائیں بہنیں روڈوں پر آکر بیٹھتی ہیں۔مگر افسوس کے ساتھ ملکی وزیر اعظم،آرمی چیف،چیف جسٹس آف پاکستان ہماری باتوں پر کان نہیں دہرتے ہیں۔ملک میں مسنگ پرسن کے مسئلہ پر بین الاقوامی سطح پر ملکی بدنامی باعث بن رہا ہے حکومت کو اس کی کوئی پروا نہیں۔مسنگ پرسن کی بہت سی مائیں اپنے بچوں کے انتظار میں نابینا ہو گئی ہیں اور لاپتہ افراد میں سے بہت سے ایسے والدیں ہیں جو اپنے پیاروں کی بازیابی کی راہ دیکھتے ہوئے اس دنیا سے چلے گئے ہیں۔لیکن ریاست مدینہ کی بات کرنے والوں کوکوئی پرواہ نہیں۔ ہماری احتجاجی تحریک جاری ہے جب تک آخری مسنگ پرسن کو بازیاب نہیں کرایا جاتا یہ احتجاج جاری رہے گا۔سرگودہ میں آج پھر ایک شیعہ نوجوان کو مسنگ کر دیا گیا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button