
ایرانی میزائلوں کے کامیاب حملے کی شرح تین گنا بڑھ چکی ہے، صیہونی حکام کا اعتراف
ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً ہر دو ایرانی میزائلوں میں سے ایک میزائل اپنے ہدف کو نشانہ بناتا ہے، جو کہ ایک اعلیٰ شرح ہے۔ جبکہ اس سے پہلے اسرائیلی فوجی اہلکاروں کا دعویٰ تھا کہ وہ 90 فیصد ایرانی میزائلوں کو روک لیتے ہیں
شیعہ نیوز: کچھ اسرائیلی ذرائع نے اسرائیلی رژیم کے اعلیٰ فوجی اہلکاروں کے حوالے سے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی میزائلوں کا اپنے اہداف پر کامیاب حملہ کرنے کی شرح جو کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہوئی ہے، وعدۂ صادق 1 اور 2 کے مقابلے میں تین گنا بڑھ گئی ہے۔
ان ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً ہر دو ایرانی میزائلوں میں سے ایک میزائل اپنے ہدف کو نشانہ بناتا ہے، جو کہ ایک اعلیٰ شرح ہے۔ جبکہ اس سے پہلے اسرائیلی فوجی اہلکاروں کا دعویٰ تھا کہ وہ 90 فیصد ایرانی میزائلوں کو روک لیتے ہیں۔ اس کے باوجود، آج صبح کا واقعہ ایک اور فیصلہ کن واقعہ سمجھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونی دشمن کو سزا دینے کا عمل جاری ہے، آیت اللّٰہ علی خامنہ ای
اس بار صہیونی میڈیا اور اہلکاروں نے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے صرف ایک میزائل فائر کیا اور وہ ایک میزائل بھی بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے اہم ہدف، جو کہ ایک اسرائیلی فوجی و سیکیورٹی مرکز تھا، پر جا لگا۔ ایرانی میزائلوں کی اعلیٰ کارکردگی اس وقت سامنے آئی ہے جب صہیونیوں نے امریکی اور اسرائیلی دفاعی نظام سمیت تمام وسائل استعمال کیے ہیں۔