مغربی ممالک کا اصل چہرہ سامنے آ گیا
شیعہ نیوز:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ، انگلینڈ اور فرانس کے نمائندوں نے، غزہ پر حملے بند کرنے کے لیے غاصب صیہونی حکومت کو پابند کرنے کی روسی قرارداد کو ویٹو کر دیا۔
سلامتی کونسل میں روس کے نمائندے نے اس اقدام کے ردعمل میں کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ یہ کونسل مغربی ملکوں کی خودغرضی کی اسیر بنی ہوئی ہے۔
اس اجلاس میں امریکی نمائندے نے دعویٰ کیا کہ روسی قرارداد میں حماس کی کارروائیوں کا کوئی ذکر نہیں کیا گيا ہے اس لئے ہم کسی ایسی قرارداد کی حمایت نہیں کرسکتے کہ جس میں حماس کی بقول ان کے دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت نہ کی گئی ہو اورغزہ میں موجودہ انسانی بحران کی وجہ حماس ہے۔
چین کے نمائندے نے بھی اس موقع پرکہا کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان تنازعہ خطے کے استحکام کو متاثر کر رہا ہے۔ ہم تنازعات کو جلد از جلد روکنا اور اس کے پھیلاؤ سے بچنا چاہتے ہیں۔ ہم قیدیوں کی رہائی اور انسان دوستانہ گذرگاہیں کھولے جانے کے بھی خواہاں ہیں۔