پاکستانی شیعہ خبریں

ممتاز شاعر اہلبیت ع محسن نقوی قتل کیس کا ریکارڈ تاحال نہیں مل سکا

شیعہ نیوز:ممتاز شاعر محسن نقوی قتل کیس کا ریکارڈ تاحال نہیں مل سکا۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے محسن نقوی کے 26 سال پرانے قتل کیس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی۔ ملزم اجمل عرف اکرم لاہوری نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

ایڈمن جج انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ چھبیس سال پرانے کیس کا ریکارڈ تاحال نہیں مل سکا۔ جس اہلکار کے پاس ریکارڈ تھا وہ ٹرانسفر ہو گیا، ٹرانسفر سے قبل اہلکار نے ریکارڈ ڈی ایس پی لیگل الطاف حسین کے حوالے کیا تھا۔ عدالت نے ڈی ایس پی لیگل الطاف حسین کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button