
اہم پاکستانی خبریں
پی ایس 88 سے اورنگزیب فاروقی کی الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق درخواست مسترد
شیعہ نیوز: سندھ ہائی کورٹ نے پی ایس 88 سے مولانا اورنگزیب فاروقی کی الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں پی ایس 88 سے مولانا اورنگزیب فاروقی کی الیکشن ٹریبونل کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ درخواستگزار متعلقہ حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹر نہیں ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ مولانا اورنگزیب فاروقی 2018ء میں پی ایس 88 ملیر سے انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں۔ چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے کہ ووٹ رجسٹریشن کیلئے تو میسج بھی آتا ہے۔ عدالت نے مولانا اورنگزیب فاروقی کی درخواست مسترد کردی۔