مشرق وسطی

غزہ میں مقاومت کامیاب اور صہیونی حکومت ناکام ہوگئی ہے، حسین امیر عبداللہیان

شیعہ نیوز: ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے صہیونی فورسز کے خلاف غزہ میں مقاومت اور فلسطینی عوام نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے شام کے دارالحکومت دمشق میں انقلاب اسلامی کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ فلسطینی عوام اور مقاومت نے غزہ میں غاصب صہیونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں جرائت اور استقامت کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے فلسطین کے لئے صرف باتیں نہیں کیں بلکہ عملی قدم اٹھایا، بشار اسد

انہوں نے کہا کہ آج مقاومت کی پوزیشن نہایت مستحکم ہے۔ غزہ میں مقاومت کی کامیابی اور نیتن یاہو کی ذلت آمیز شکست نزدیک ہے۔

عبداللہیان نے کہا کہ خطے کے بارے میں ایران اور شام مشترکہ موقف رکھتے ہیں کیونکہ اس سرزمین پر ایران اور شام دونوں نے خون بہایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button