مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایران کے خلاف کسی بھی خطرے کا جواب تصور سے بڑھ کر ہوگا، سپاہ پاسداران انقلاب

شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب نے ایران کے خلاف کسی قسم کی فوجی مہم جوئی کی صورت میں دشمن کو دندان شکن جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی سلامتی کو کسی بھی قسم کا خطرہ ایجاد کیا گیا تو ایسا فیصلہ کن اور ناقابل تصور جواب دیا جائے گا جو "آپریشن وعدہ صادق3” سے کہیں زیادہ سخت ہوگا۔

ایرانی فوجی کمانڈروں کی شہادت کے چالیسویں دن کی مناسبت سے جاری بیان میں سپاہ پاسداران انقلاب نے زور دیا کہ ایران کی سلامتی کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کے حریت پسند غزہ میں بھوک مسلط کرنے کی پالیسی کی مخالفت بڑھادیں، حماس کی اپیل

بیان میں کہا گیا ہے کہ سپاہ پاسداران اور ایران کی دیگر مسلح افواج امریکہ، صہیونی حکومت اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام پر کی جانے والی جارحیت یا خطرات کا پختہ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ایرانی قوم نے آج کی دنیا کی بڑی استکباری یعنی امریکہ اور طفل کش اور نسل پرست صہیونی حکومت کی طرف سے مسلط کردہ جنگ میں بہادری کے ساتھ میدان دفاع میں قدم رکھا اور اقتدار و شجاعت کے ساتھ اس تاریخی معرکے سے سربلند اور سرافراز ہو کر باہر نکلی۔ یہ فتح نہ صرف قومی وقار اور حوصلے میں اضافے کا باعث بنی، بلکہ دشمنوں کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک نیا راستہ بھی متعین کرگئی۔

ایران کی مسلح افواج نے امریکی و صہیونی حکومت کے خلاف 12 روزہ دفاعی جنگ نمایاں اور تاریخی کامیابی حاصل کی اور "وعدہ صادق 3” اور "بشارتِ فتح” جیسے ہوشمندانہ آپریشنز کئے۔ ان کاروائیوں میں ہم نے امریکہ اور صہیونی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔ آج دنیا گواہ ہے کہ ایرانی قوم نے اپنی آزادی اور خودمختاری کے اہداف کے حصول کے لیے، صہیونی اور امریکی جرائم پیشہ ٹولے کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button