پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبایا نہیں جا سکتا۔علامہ باقر عباس زیدی

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی عدالت کے متصبانہ فیصلے کے خلاف اپنے بیان میں حکومت پاکستان سے یاسین ملک کی سزا کے خلاف سفارتی سطح پر احتجاج ریکارڈ کرانے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبانے کے لیے بھارت کے ریاستی ادارے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں۔عدالت نے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے یاسین ملک کو سزا سنا کر عدل و انصاف کے تقاضوں کی بدترین پامالی کی ہے۔ ریاستی جبر کشمیری قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتا۔ یاسین ملک پر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث اور معاونت کے بھارتی الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔بھارت حریت پسندوں کے خلاف خودساختہ پروپیگنڈے کو بند کرے۔انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ تسلط کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا دی جا رہی ہے۔ہندوستان کے ریاستی ادارے کشمیریوں کی تحریک جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے ظلم و بربریت کی روح فرسا داستانیں رقم کر رہے ہیں۔کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا سکوت افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا یاسین ملک ایک حریت رہنما ہیں ان کی رہائی کے لیے مسلم حکمرانوں کو بھارت پر زور دینا ہو گا۔کشمیر کی آزادی تحریک پاکستان کا حصہ ہے۔اس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نظریہ پاکستان سے غداری تصور کیا جائے گا۔انہوں نے مسلم ممالک سے یاسین ملک کی رہائی کے لیے سفارتی کوششیں کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button