
حکمران اتحاد پہلے اصلاحات پھر انتخابات پر متفق، اسمبلی تحلیل پر ابہام موجود
شیعہ نیوز:حکمران اتحاد پہلے اصلاحات پھر انتخابات کے اقدام پر متفق اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کے وقت پر کنفیوژن کا شکار ہوگیا۔ حکومتی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے 8 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی۔ دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کہہ چکے ہیں کہ اسمبلیاں 11 اگست کو تحلیل ہوں گی جبکہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسمبلی تحلیل ہونے کا وقت بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ علم غیب نہیں رکھتے، وقت اور حالات کے تحت فیصلہ ہوگا۔ ادھر انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی میں طے کرلیا گیا کہ تاخیر سے آنے والے نتائج تسلیم نہیں کیے جائیں گے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اس کمیٹی میں تحریک انصاف کے بیرسٹر علی ظفر بھی شامل ہیں اور جو پارٹیاں پارلیمنٹ سے باہر ہیں ان کو بھی سینیٹ کمیٹی سن چکی ہے، مقصد ایک ہی ہے کہ الیکشن آزادانہ اور شفاف ہوں