دنیا

روسی صدر نے طالبان کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا

شیعہ نیوز: والادائی کلب سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر ولادی میر پوتن کا کہنا تھا کہ ماسکو طالبان گروہ کو تسلیم کرنے کی سمت قدم آگے بڑھا رہا ہے لیکن اس کے لیے ہمیں بہت سے لازمی مراحل سے گزرنا ہوگا، کیونکہ طالبان بدستور دہشت گرد گروہوں کی روسی فہرست میں شامل ہے۔
صدر ولادی میر پوتن نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ روس طالبان کو تسلیم کرنے کے مرحلے کے قریب تر ہوتا جارہا ہے۔
دوسری جانب افغانستان کے امور میں روس کے خصوصی ایلچی نے ماسکو کی جانب سے کابل میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام کے لیے کسی ایلٹی میٹم کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق اور وسیع البنیاد حکومت کے قیام سے متعلق عالمی توقعات کو جلد از جلد پورا کرنے کی کوشش کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button