پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

قیام امن کیلئے سندھ میں پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، علامہ شبیر میثمی

شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ گھوٹکی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس کے افسران و جوانوں کے اہل خانہ سے ہم دلی ہمدردی و افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ اپنے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والے افسران پر پوری قوم کو فخر ہے، ڈاکو ریاست کی رٹ کو چیلنج کرکے عوام کا قتل عام کرتے ہیں اور فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں، ہر دو ماہ بعد گھوٹکی میں اس طرح کے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں، حکومت کو چاہیئے کہ وہ مؤثر انداز میں ان ڈاکوؤں سے نمٹنے کی پالیسی بنائیں جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے، قیام امن کے لئے سندھ میں پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button