
اہم پاکستانی خبریں
ایرانی صدر کی شہادت کا افسوسناک واقعہ، لاہور میں یوم سوگ منایا گیا
شیعہ نیوز: ایرانی صدرڈاکٹر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین عبدالہیان اور رفقاء کی شہادت پر ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی یوم سوگ منایا گیا۔ تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں کیا گیا۔ ہائیکورٹ، پنجاب اسمبلی، گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ ہاؤس پر قومی پرچم سرنگوں رہا، اس کے علاوہ سول سیکرٹریٹ، ٹاؤن ہال سمیت دیگرعمارتوں پر بھی قومی پرچم سرنگوں رکھا گیا، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر پاکستان نے اپنے برادر ملک ایران کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم سوگ منایا۔