سعودی اتحاد اسرائیل کی خوشنودی حاصل کرنے کے درپے
شیعہ نیوز:یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے صنعا میں ایک بیان میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کو اس وقت بدترین صورت حال کا سامنا ہے اور وہ سعودی اتحاد سے ملی ہوئی ہے تاکہ اسے سعودی اتحاد کی حمایت حاصل ہو سکے۔
انھوں نے کہا کہ یمن کے خلاف سازشوں کا سلسلہ ماضی سے ہی جاری ہے تاہم اس وقت اسے جارح سعودی اتحاد کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کی حمایت سے بدترین اور ناپاک ترین سازش کا سامنا ہے جس کا مقصد اسرائیل کی خوشنودی حاصل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمنی عوام کو ان کی توہین و تذلیل کرنے کے لئے انتہائی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا گیا ہے اور یمنی قوم کی سرزمین کے مختلف علاقوں کو قبضانے کی شرمناک کوشش اور یمنی قوم کی دولت و ثروت لوٹنے کی سازش رچی جا رہی ہے۔
یمن کے وزیر دفاع نے کہا کہ جارح ممالک غاصب صیہونی حکومت سے ملے ہوئے ہیں تاکہ یہ غاصب حکومت ان کی حمایت کرے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ خداوند متعال کے فضل و کرم اور دانشمندانہ قیادت کی بدولت یمنی عوام نے جارح قوتوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے ہیں اور ان کی سازشوں کو خاک میں ملا دیا ہے اور سعودی اتحاد نے اگر محاصرہ اور جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا تو یمنی قوم اس کا صیہونی تخت و تاج اتار پھینکے گی۔
اس سے قبل یمنی ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ جاری کی جانے والی بعض سٹیلائٹ تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات یمن کے جزیرے میون میں ایک مشترکہ فوجی اڈہ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔